سیکیورٹی فورسز نے تربت میں پاک بحریہ کی صدیق بیس پر دہشت گرد حملے کو ناکام بنا دیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق وہاں موجود سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر نیوی دستوں کو مدد کیلئے متحرک کر دیا۔ پاک فوج کے فوری اور موثر ردعمل سے مشترکہ کلیئرنس کارروائی کو یقینی بناتے ہوئے چاروں دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد فرنٹیئر کور بلوچستان کے سپاہی نعمان فرید نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔