Tuesday, 23 April 2024, 09:44:00 pm
فوجی تنصیبات پر حملے میں ملوث شرپسندوں کے خلاف ملٹری ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا، وزیردفاع
May 26, 2023

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث شرپسندوں کے مقدمات آرمی ایکٹ کے تحت فوجی عدالتوں میں چلائے جائیںگے۔الجزیرہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران فوجی تنصیبات پر حملے ملک کے خلاف بغاوت کا اقدام ہے۔خواجہ آصف نے کہا فوجی تنصیبات کو دانستہ نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا یہ حملے اچانک نہیں ہوئے باقاعدہ منصوبہ بندی سے کیے گئے۔وزیر دفاع نے کہاکہ ہجوم کو فوجی تنصبیات کی جانب جانے کی ہدایت کی گئی اور متعدد فوجی تنصیبات پر توڑ پھوڑ کی گئی اور بعض کو نذر آتش کر دیا گیا۔انہوں نے کہا ان مقدمات میں مکمل شفافیت برقرار رکھی جائے گی اور اپیلوں کے تین مراحل ہوں گے جن میں پہلے آرمی چیف، ہائیکورٹ اور پھر سپریم کورٹ شامل ہیں۔