پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انسداد منشیات کیلئے نئے محکمے کے قیام اور منشیات کی روک تھام کے لئے تین پولیس سٹیشنز کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔
یہ منظوری آج(بدھ) لاہور میں ایک اجلاس کے دوران دی گئی۔
انہوں نے ٹیکس سے متعلق مشاورت کیلئے ایک شعبہ قائم کرنے کی ہدایت کی اور تمام افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے پر زور دیا۔
انہوں نے گاڑیوں کی رجسٹریشن پلیٹس سے متعلق بقایا جات نمٹانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ سمگلنگ اور منشیات کی روک تھام کے لئے تیرہ ایکسائز چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی۔