Sunday, 28 April 2024, 01:17:01 am
دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،وزیراعلیٰ
March 28, 2024

بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

گوادر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن وامان حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اجلاس کے دوران گوادر سیف سٹی منصوبے پر ترقیاتی کام کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومتیں اور وفاقی حکومت گوادر کی ترقی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہیں۔