Friday, 26 April 2024, 07:57:58 pm
نیٹو کا کوسوو سے سربیا کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
May 29, 2023

File Photo

نیٹو کے سربراہJens Stoltenbergنے کوسوو پر زورد یا ہے کہ وہ سربیا کے ساتھ کشیدگی کو کم کرے اور دونوں ممالک یورپی یونین کی قیادت میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کریں۔ان کا یہ ردعمل کوسوو پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے بعد سامنے آیا جو سربیا کے علاقے میں البانوی نژاد میئرز کی طرف سے عہدہ سنبھالنے کی مخالفت کر رہے ہیں۔نیٹو کے سربراہ نے کوسوو کے بارے میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ Josep-Borrellسے بھی ملاقات کی۔ادھر سربیا کے صدرAleksandar--vucic نے فوج کو اتنہائی چوکس رہنے اور کوسوو کی سرحد کی طرف پیش قدمی کا حکم دیا ہے۔