Monday, 06 May 2024, 08:04:41 pm
غزہ پر گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اسرائیلی حملوں میں کم از کم تینتالیس فلسطینی شہید ہوگئے
April 26, 2024

غزہ پر گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اسرائیلی حملوں میں کم از کم تینتالیس فلسطینی شہید ہوگئے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ سال سات اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں چونتیس ہزار تین سو سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ادھر امریکہ کی مزید یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کی حمایت کے لئے مظاہروں کا سلسلہ پھیل گیا ہے اور پولیس نے بڑے پیمانے پر مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔