Tuesday, 30 April 2024, 12:11:31 am
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایسٹر کے تہوار پر مسیحی برادری کو مبارکباد
March 31, 2024

پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایسٹر کے تہوار کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے آج لاہور میں ایک بیان میں کہا کہ پاکستان رنگ و نسل، مذہب اور ذات پات سے قطع نظر ہم سب کا گھر ہے اور ایسٹر کا تہوار معاشرے میں ہم آہنگی اور انسانیت کوفروغ دیتا ہے۔