Saturday, 27 July 2024, 04:48:41 am
پاکستان کے نامور فلمی نغمہ نگار مسرور انور کی28 ویں برسی
April 01, 2024

پاکستان کے نامور فلمی نغمہ نگار مسرور انور کی  اٹھائیسویں برسی پیر کو منائی گئی۔انیس سو چوالیس میں شملہ میں پیدا ہونے والے مسرور انور 1962سے1990ء تک پاکستانی فلمی صنعت کے نامور گیت نگاروں میں سے ایک تھے۔انہوں نے متعدد کامیاب فلموں کے لئے گیت لکھے جن میں'' ہیرا اور پتھر' ارمان دوراہا صاعقہ انجمن قربانی سوغات اور بلندی'' شامل ہیں۔انیس سو ستر کی دہائی کے اوائل میں انہوں نے بعض انتہائی یادگار ملی نغمے بھی تحریر کئے جن میں ''سوہنی دھرتی اللہ رکھے اپنی جان نذر کروں وطن کی مٹی گواہ رہنا اور جگ جگ جئے میرا پیارا وطن'' جیسے ملی نغمے شامل ہیں۔وہ 1996 میں آج کے روز لاہور میں انتقال کرگئے۔مسرور انور کو حکومت پاکستان نے بعد از مرگ صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا۔