Wednesday, 23 October 2024, 05:59:22 am
 
وزیرمذہبی امور کی حج ویلفیئر سٹاف کو پوری جانفشانی سے ذمہ داریاں سرانجام دینے کی ہدایت
June 01, 2024

وزیرمذہبی امور چوہدری سالک حسین نے حج ویلفیئر سٹاف پر زور دیا ہے کہ وہ پوری جانفشانی سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں۔

مکہ میں حج مشن کی جانب سے سٹاف کی تربیت کیلئے آن لائن الاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حرم شریف آنے والے عازمین کی موثر انداز میں معاونت کی ضرورت پر زور دیا۔

چوہدری سالک حسین نے معاون عملے سے کہا کہ وہ حج کیلئے قیام کے دوران عازمین کوہرممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔