Thursday, 26 December 2024, 04:51:38 pm
 
چودہ لاکھ سے زائد مسلمانوں نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زیارت کی
June 24, 2024

پاکستانی حجاج سمیت چودہ لاکھ سے زائد مسلمانوں نے یکم ذی العقعدہ سے چودہ ذی الحج کے دوران روضہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زیارت کی۔

مدینہ منورہ میں ریڈیو پاکستان کے نمائندے بلال خان محسود نے بتایا کہ روضہ رسول پر حاضری دینے والے عقیدت مندوں کی تعداد چودہ لاکھ تین ہزار چھ سو چالیس تک پہنچ گئی ہے۔مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے ناظم الامورنے ریڈیو پاکستان کو زیارت کرنے والوں کی تعداد سے آگاہ کیا۔ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تین سو تیس مربع میٹر پر تعمیر کیا گیا ہے۔جہاں ایک گھنٹہ میں آٹھ سو افراد کے زیارت کرنے کی گنجائش ہے جس میں ہر زیارت کرنے والے کو اوسطا دس منٹ ملتے ہیں۔