Thursday, 26 December 2024, 05:36:58 pm
 
وزیر مذہبی امور کا مدینہ منورہ میں پاکستان حج مشن کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا
June 22, 2024

مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر چودھری سالک حسین نے مدینہ منورہ میں پاکستان حج مشن کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور حاجیوں کی واپسی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔مدینہ منورہ کے مرکزی کنٹرول روم کے ڈائریکٹر ضیاء الرحمن نے وفاقی وزیر کو منیٰ عرفات اور مزدلفہ میں مناسک حج کی ادائیگی کے بعد پاکستانی عازمین حج کے روضہ رسول پر حاضری کیلئے کئے گئے انتظامات کے بارے میں بتایا۔چودھری سالک حسین نے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی حکومت کے انتظامات کو سراہا۔سعودی عرب سے ریڈیو پاکستان کے نمائندے بلال خان محسود نے بتایا کہ جدہ اور مدینہ منورہ سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار پاکستانی حاجیوں کو پروازوں کے ذریعے پاکستان کے مختلف شہروں میں پہنچایا جائے گا۔