Sunday, 08 September 2024, 04:30:25 am
 
وزارت مذہبی امور کے مسجد نبویؐ میں مقدس مقام تک پاکستانی حاجیوں کی رسائی یقینی بنانے کیلئے اقدامات
July 03, 2024

وزارت مذہبی امور نے حج کے بعد مسجد نبوی میں انتہائی مقدس مقام تک پاکستانی حجاج کی رسائی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے ہیں۔

اس حوالے سے حج کے بعد سے اب تک سترہ ہزار پاکستانی حجاج نے ریاض الجنتہ میں نوافل ادا کئے ہیں۔

ریاض الجنتہ میں داخلے کیلئے وزارت مذہبی امور نے سعودی حکومت کے تعاون سے خصوصی اجازت ناموں کا بندوبست کیا ہے۔