Friday, 22 November 2024, 02:33:02 am
 
ایف بی آر5829 ارب روپےکی ٹیکس وصولیوں کاہدف آسانی سےحاصل کرلےگا:وزیراعظم کا اعتماد کا اظہار
September 01, 2021

File Photo

وزیراعظم عمران خان نے اس اعتماد کااظہارکیاہے کہ ایف بی آر پانچ ہزار آٹھ سوانتیس ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کاہدف آسانی کے ساتھ حاصل کرلے گا۔آج (بدھ) ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہاکہ ایف بی آرنے رواں مالی سال کے پہلے دوماہ کے دوران آٹھ سوپچاس ارب روپے کی وصولیاں کی ہیں جو اس کے اپنے مقررہ ہدف سے تئیس فیصد زائدہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ وصولیاں گزشتہ برس کے انہی دوماہ کے مقابلے میں اکیاون فیصداضافہ ظاہر کرتی ہیں۔