اطلاعات و نشریات کے وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کے خلاف مودی حکومت کے گھنائونے ہتھکنڈوں کے باوجود آزادی کی اُمید بڑھ رہی ہے۔یہ بات انہوں نے آج ایک ٹویٹ میں الجزیرہ کی ایک خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہی جس میں کہا گیا تھا کہ ٹی ٹونٹی عالمی کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح کا جشن منانے پر ریاست کے دو میڈیکل کالجوں کے طلبہ کے خلاف فوجداری مقدمات درج کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کامیابی، کشمیر کی کامیابی ہے اور وہ اس کا جشن کیوں نہ منائیں ؟الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی شکست پر صوبہ مغربی پنجاب میں کشمیری طلباء پر حملے کئے گئے اور بھارتی ٹیم کے ایک مسلمان کھلاڑی کے خلاف آن لائن نازیبا زبان استعمال کی گئی۔