Saturday, 27 April 2024, 06:48:04 am
ملک میں کورونا وبا سے مزید 67افرادجاں بحق
December 01, 2020

پاکستان میں کوروناوائرس کی دوسری لہرمیں شدت اختیار کررہی ہے اورگزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران   اس وبا سے مزیدسڑسٹھ افرادجاں بحق ہوئے جبکہ دوہزارچارسواٹھاون  افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

ملک میں کورونا سے جاں بحق افرادکی تعدادآٹھ ہزاراکانوے ہوگئی ہے جبکہ تین لاکھ تینتالیس ہزار دوسوچھیاسی افراداس مرض سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے چار لاکھ چار سو بیاسی مصدقہ مریض ہیں جن میں دوہزارایک سو پینسٹھ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔