Tuesday, 05 March 2024, 09:22:11 am

مزید خبریں

 
آئندہ12 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا
December 01, 2023

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گاتاہم کشمیر، گلگت بلتستان اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ بالائی سندھ، پنجاب کے میدانی علاقوں اور خیبرپختونخوا میں سموگ اور دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

آج ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت

اسلام آباد 08ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور 14

کراچی 19

پشاور 12

کوئٹہ اور مری 04

گلگت 07

مظفر آباد 10 ڈگری سینٹی گریڈ

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں سرینگر، جموں، پلوامہ، اننت ناگ،شوپیاں اور بارہ مولہ میں موسم جزوی طور پر ابرآلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ LEHمیں برفباری کا امکان ہے۔

سرینگر اور پلوامہ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں دس، LEHمنفی پانچ، اننت ناگ اور شوپیاں تین اور بارہ مولہ چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔