Friday, 04 April 2025, 06:57:10 am
 
پاکستان کی جانب سے میانمار زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان متعلقہ حکام کے حوالے
April 03, 2025

پاکستان کی جانب سے میانمار میں زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے پہلی امدادی کھیپ متعلقہ حکام کے حوالے کردی گئی ہیں ۔

ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ینگون ایئرپورٹ پر 35ٹن امدادی سامان میانمار کے حکام کے حوالے کیاگیا ہے ۔

میانمار میں پاکستانی سفیر نے ینگون  کے وزیر اعلی کو امداد حوالے کی جس پر ینگون  کے وزیر اعلی نے فوری امداد کی فراہمی پر حکومت پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

امدادی سامان میں تیار کھانا، کمبل، ترپالیں، خیمے، ادوایات اور پانی کے ماڈیولز شامل ہیں

این ڈی ایم اے وزیراعظم کی ہدایت پر 70 ٹن امدادی سامان میانمار بھجوا رہا ہے-

ادھر میانمار کی فوج نے گزشتہ ہفتے تباہ کن زلزلے کے بعد امداد اور تعمیر نو کی سرگرمیوں کو تیز کرنے کیلئے عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔

ایک بیان میں حکمران جنتا کی سرکاری انتظامی کونسل نے کہا کہ معاہدے پر اس مہینے کی بائیس تاریخ سے عملدرآمد ہوگا۔

میانمار میںزلزلے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد اٹھائیس سو سے تجاوز کرگئی ہے۔