Friday, 04 April 2025, 06:56:10 am
 
دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، وزیر داخلہ
April 03, 2025

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں مسلم لیگ نون کے صدر محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت پنجاب میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ دہشتگردوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا اور اس کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔انہوں نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کاعزم بھی ظاہر کیا۔