پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین سکندر قیوم نے آج پشاور میں خیبرپختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی سے ملاقات کی۔
چیئرمین نے گورنر کو سالانہ رپورٹ 2022 پیش کی۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے حاجی غلام علی نے کہا کہ مختلف اداروں میں اہل امیدواروں کے انتخاب کیلئے شفافیت یقینی بنائی جانی چاہئے۔
انہوں نے کمیشن کی مجموعی کارکردگی کو سراہا۔