پاکستانی عازمین حج نے مکہ اور مدینہ میں بہترین سہولیات اور خدمات کی فراہمی یقینی بنانے پر حکومت کی کوششوں کو سراہا ہے۔
پاکستانی خواتین عازمین کے ایک گروپ نے وزارت مذہبی امور کے حکام سے بات چیت کے دوران کہا کہ حج کے بہترین انتظامات کا سہرا وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کو جاتا ہے۔
انہوں نے رہائش، ٹرانسپورٹ اور خوراک سمیت بہترین خدمات کی فراہمی پر وفاقی وزیر کی کاوشوں کی تعریف کی۔