Tuesday, 22 October 2024, 04:06:30 am
 
جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، حریت کانفرنس
June 02, 2024

کل جماعتی حریت کانفرنس نے تنازعہ کشمیر کو پرامن مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ تنازعہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے ۔

انہوں نے دونوں ممالک کی قیادت پر زور دیا کہ وہ دانشمندی کا مظاہرہ کریں اور جنوبی ایشیا کے عوام کے بہتر مستقبل کے لیے کام کریں۔

ادھربھارت امرناتھ یاترا کی آڑ میں مقبوضہ علاقے میں پیراملٹری فورسز کی 500اضافی کمپنیاں تعینات کر رہا ہے۔ سالانہ یاترا رواں ماہ کی انتیس تاریخ سے انیس اگست تک جاری رہے گی۔

بھارت ہر سال یاتریوں کی سیکیورٹی کے نام پر مقبوضہ علاقے میں اضافی فورسز تعینات کرتا ہے جن میں سے ایک محدودحصہ ہی واپس جاتاہے جبکہ زیادہ ترکوآزادی کی آوازیں دبانے کے لیے علاقے میں ہی رکھا جاتا ہے۔

ایک اور پیشرفت میں بھارتی فوجیوں نے جموں کے سانبہ، راجوری اور پونچھ اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔