Friday, 13 September 2024, 07:38:58 am
 
پنجاب کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا کا واہگہ بارڈر کا دورہ،پرچم اتارنے کی تقریب دیکھی
August 02, 2024

پرچم اتارنے کی شاندار تقریب دیکھنے کے لیے پنجاب کے مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں طلبہ نے واہگہ بارڈر کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران طلبا نے رینجرز کے ساتھ شجرکاری مہم میں بھی حصہ لیا۔ انہوں نے شجرکاری میں رینجرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے گرین پاکستان اقدام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

پرچم اتارنے کی تقریب کے دوران قومی جذبے اور حب الوطنی سے لبریز طلبہ نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے بدلے۔

طلبا نے مادر وطن کے دفاع کے لیے افواج پاکستان کی بہادری اور صلاحیت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔