Thursday, 26 December 2024, 05:13:17 pm
 
ویمن پارلیمانی کاکس کی خواتین ارکان قومی اسمبلی کی ڈیجیٹل مہارت کیلئے ورکشاپ
December 02, 2024

قومی اسمبلی کی خواتین کی پارلیمانی کاکس نے اسلام آباد میں ایک تھاٹ لیڈرشپ ورکشاپ کا انعقاد کیا تاکہ خواتین ارکان قومی اسمبلی کو محفوظ ڈیجیٹل ماحول میں سوشل میڈیا میں مہارت کے ساتھ بااختیار بنایا جا سکے۔

سیکرٹری ڈاکٹر شاہدہ رحمانی، ایم این اے کی قیادت میں ورکشاپ میں خواتین کی جسمانی، قانونی اور سماجی حفاظت پر زور دیا گیا۔

ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے خواتین کو ہراساں کرنے، صنفی بنیاد پر تشدد اور امتیازی سلوک سے بچانے میں خواتین کی پارلیمانی کاکس کی قانون سازی کی کامیابیوں کواجاگرکیا اور ڈیجیٹل جمہوریت کو فروغ دینے کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔