Friday, 27 December 2024, 06:20:41 am
 
وزیراعظم کا ترکیہ دھماکے میں 12 قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار
December 24, 2024

فائل فوٹو

وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ کے صوبے بالیکسیر میں دھماکہ خیز مواد تیار ہونے والی فیکٹری میںدھماکے میں بارہ قیمتی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے ترکیہ کے صدررجب طیب اردگان اور ترک بھائیوں سے دلی تعزیت کی۔

انہوں نے ترک بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سو گوار خاندانوںکے لئے صبر اور زخمیوںکی جلد صحت یابی کی دعا کی۔