Monday, 02 December 2024, 06:44:16 pm
 
جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں گے:مریم
March 03, 2024

File Photo

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے جامع اور موثر اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے جنگلی حیات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب حکومت حیاتیاتی تنوع کی اہمیت کومدنظر رکھتے ہوئے ماحولیاتی توازن یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ سالٹ رینج کی جنگلی بھیڑ ، چولستان کے تلور اور ڈولفن کا تحفظ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔