معروف گلوکار ڈاکٹرامجد پرویز مختصر علالت کے باعث انتقال کر گئے۔ وہ گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے۔
ان کی نمازجنازہ پیر کو بعد نماز ظہر جامعہ مسجد شادمان چوک میں ادا کی جائے گی ۔ ڈاکٹرامجد پرویز پیشے کے اعتبار سے انجینئر اورکئی اردو انگریز ی کتابوں کے مصنف اورسنگرتھے ۔1954 میں ریڈیو پاکستان کے لاہورمرکز سے پروگرام ہونہار میں بطور چائلڈ آرٹسٹ پہلی مرتبہ شرکت کی اور زندگی بھر ریڈیو کے ساتھ منسلک رہے ۔