Friday, 27 December 2024, 06:06:00 am
 
منیٰ میں عارضی خیمہ بستی آباد
June 14, 2024

دنیا بھر سے لاکھوں عازمین حج آج مناسک حج کی ادائیگی کیلئے مکہ کے صحرا میں منٰی کے مقام پر ایک وسیع خیمہ بستی میں جمع ہیں۔

عازمین حج آج رات خیمہ بستی میں قیام کریںگے اور کل حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کیلئے میدان عرفات جائیں گے۔

ہفتے کو عرفات میں قیام کے بعد عازمین مزدلفہ جائیںگے جہاں وہ کنکریاں جمع کریںگے۔ وہ منٰی واپس جانے کے بعد یہ کنکریاں علامتی طور پر شیطان کے ستونوں کو ماریںگے۔

عازمین پھر واپس جائیںگے جہاں وہ عید کی نماز ادا کریںگے اور قربانی کریںگے۔سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ خطبہ عرفات ترجمہ منصوبہ اب پچاس زبانوں پر مشتمل ہو گا۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی زیرقیادت یہ منصوبہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔یہ منصوبہ سعودی عرب کے اعتدال پسندی اور اسلامی اقدار کے پیغام کو عالمی سطح پر پھیلانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔سعودی عرب خطبہ عرفات کے پیغام کے ذریعے زیادہ فہم پیدا کر کے اور امن کو فروغ دے کر دنیا بھر میں ایک ارب سننے والوں تک رسائی حاصل کرنا چاہتا ہے۔