Friday, 13 September 2024, 07:11:22 am
 
پنجاب حکومت کا کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے زرعی کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ
August 03, 2024

فائل فوٹو

پنجاب حکومت نے کسانوں کو درپیش مسائل کے حل اور زرعی شعبے کو فعال بنانے کے لئے پنجاب ایگریکلچر کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

زراعت کے وزیر سید عاشقKARMANI کمیشن کے سربراہ جبکہ آبپاشی کے وزیر کاظم پیرزادہ اور مجتبیٰ شجاع رحمن کمیشن کے رکن ہوں گے۔

کمیشن ترقی پسند کسانوں سمیت اکتیس ارکان پر مشتمل ہوگا۔

کمیشن پنجاب میں تحفظ خوراک اور منافع بخش کاشتکاری کے لئے سفارشات پیش کرے گا۔