ریڈیو پاکستان کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کے بیٹے نے کہا کہ میری والدہ نے 12 سال مقبوضہ کشمیر کی جیل میں گزارے۔
اور والد ڈاکٹر قاسم گزشتہ28 سال سے جیل میں بھارت کی قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔
آسیہ اندرانی کے فرزند احمد بن قاسم نے کہا کہ بھارت میری والدہ کا عدالتی قتل کرنے کے درپے ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قانون سازی سے کشمیریوں کو کبھی راحت نہیں ملی۔