خیبر پختونخوا کی اسمبلی نے رواں مہینے کے دوران صوبائی محکموں کے معاملات چلانے کیلئے ایک سو انسٹھ ارب روپے سے زائد کے بجٹ کی منظوری دی ہے۔
سپیکر بابر سلیم سواتی نے اجلاس کی صدارت کی۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے ایوان میں یہ تحریک پیش کی۔
ایوان نے ایک متفقہ قرار داد کے ذریعے اس مہینے کی نو تاریخ کو ہونے والے صدارتی انتخاب کیلئے اسمبلی چیمبر کو پولنگ سٹیشن قرار دیا۔
بعد ازاں سپیکر نے ایوان کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا۔