Thursday, 26 December 2024, 08:42:36 pm
 
پاکستان ریلوے کو8ماہ میں 50ارب روپے کی آمدنی ہوئی ہے،عامربلوچ
March 04, 2024

پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر بلوچ نے بتایا ہے کہ پاکستان ریلوے کو آٹھ ماہ کے دوران مسافر ٹرینوں اور مال گاڑیوں سے پچاس ارب روپے کی آمدنی حاصل ہوئی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان ریلوے کو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران بتیس ارب روپے کی آمدنی حاصل ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال کے اختتام پر ریلوے کو 80 ارب روپے کی آمدنی کی توقع ہے۔