فائل فوٹو
این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسز آپریشن سینٹر کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں میں رحیم یار خان میں آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ جسکے باعث ضلع کے نشیبی علاقوں میں بارش کے دوران اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
لہذا عوام موسم کی اپ ڈیٹس اور الرٹس سے باخبر رہیں۔ این ڈی ایم اے نے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپلی کیشن لانچ کی ہے جو کہ گوگل پلے اسٹور اور آئی او ایس ایپ اسٹور پر دستیاب ہے، جس پر عوام کے لیے بروقت الرٹس، قدرتی آ فات سے نمٹنے کیلئے حفاظتی تدابیر اور گائیڈ لائنز موجود ہیں۔ اربن فلڈنگ کے اثرات سے بچنے کے لیے نشیبی علاقوں کے رہائشی چھتوں اور کھڑکیوں کو مناسب طریقے سے واٹر پروف بنائیں۔برساتی پانی جمع ہونے سے بچنے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائیں۔ گٹر اور نکاسی آب کے نظام کو مؤثر بنائیں۔ کسی بھی کمزور انفرااسٹرکچر کو محفوظ کر لیں جو تیز ہواؤں اور تیز بارش سے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ سیلابی پانی میں چلنے، تیرنے یا گاڑی چلانے سے گریز کریں۔ سیلابی علاقوں سے بچنے کے لیے متبادل راستے استعمال کریں۔ کھلے مین ہولز اور رکاوٹوں سے آگاہ رہیں۔ تیز بارش کے دوران شارٹ سرکٹ سے بچنے کے لیے برقی آلات کو ان پلگ کریں۔ گیلے ہاتھوں سے برقی آلات کو مت چھوئیں۔
این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ محکموں کو چوکس رہنے اور عوام کے لیے حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔