قومی پارلیمانی ٹاسک فورس کے کنونیئر بلال اظہر کیانی نے تحریک انصاف کی قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ انتشاری ہتھکنڈے ترک کر دے۔
انہوں نے ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی قومی اتفاق رائے اور ملک میں سیاسی ماحول میں ہم آہنگی پیدا کرنے میں تعمیری کردار ادا کر سکتی ہے۔
بلال کیانی نے اپوزیشن جماعتوں سے اپنے سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈال کر مہنگائی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے حکومت کی کوششوں میں ساتھ دینے کی اپیل بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ ہم مل کر معاشی مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں اور ملک زیادہ مضبوط اور محفوظ ہو سکتا ہے۔