Wednesday, 22 January 2025, 3:55:35 pm
 
تجارتی سامان لے جانے والا پہلاقافلہ کراچی سے وسطی ایشیا کے لئے روانہ کر دیا گیا
January 15, 2025

نیشنل لاجسٹک سیل اور ڈی پی ورلڈ کی شراکت داری سے تجارتی سامان لے جانے والا پہلاقافلہ کراچی سے وسطی ایشیا کے لئے روانہ کر دیا گیا ہے۔

اس موقع پر کراچی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈی پی ورلڈ اورنیشنل لاجسٹک سیل کے سینئر حکام سمیت اہم کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ڈی پی ورلڈ گروپ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹوآفیسر سلطان احمد بنSulayemنے کہا کہ خطے میں این ایل سی کی تذویراتی حیثیت اور ڈی پی ورلڈ کی عالمی موجودگی معاشی سرگرمیوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ وسیع

کاروباری مواقع فراہم کرے گی۔

 

نیشنل لاجسٹک سیل کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ اس اقدام سے علاقائی تجارت پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے اور یہ خطے کی تاجر برادری کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔