Monday, 02 December 2024, 07:46:02 pm
 
مسعودراناکی27ویں برسی منگل کومنائی گئی
October 04, 2022

ممتاز پس پردہ گلوکار مسعود رانا کی 27 ویں برسی منگل کومنائی گئی ۔

 وہ 1938 میں سندھ کے علاقے میرپور خاص میں پیدا ہوئے تھے۔

مسعود رانا نے 1955 میں ریڈیو پاکستان حیدر آباد سے اپنا گائیکی کا سفر شروع کیا جبکہ 1962 میں پہلی بار فلم انقلاب کےلئے گلوکاری کی۔

 مسعود رانا تین دہائیوں سے زائد عرصے تک اردو اور پنجابی فلموں کے بہترین گلو کاروں میں شمار شامل رہے۔

وہ1995 میں آج کے دن لاہور میں انتقال کرگئے تھے۔