Friday, 26 April 2024, 11:42:51 pm
پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے:دفتر خارجہ
December 04, 2022

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے پاکستان کو اطلاعات ملی ہیں کہ خراسان صوبے میںموجود داعش نے گزشتہ جمعے کو کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر دہشت گردی کے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان ان اطلاعات کی صداقت کے حوالے سے افغان حکام سے مشاورت اور آزادانہ طورپر تصدیق کررہا ہے ۔ترجمان نے کہاکہ کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ افغانستان اور خطے کے امن واستحکام کو درپیش دہشت گردی سے لاحق خطرے کی طرف ایک بار پھر توجہ دلا رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنی مجموعی طاقت کے ذریعے ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے عزم پرمضبوطی سے کاربند رہے گا۔