Saturday, 27 April 2024, 08:10:14 am
وزیراعظم کی ٹیکس اصلاحات اورانہیں وضع کرنے کی ہدایت
March 05, 2021

وزیراعظم عمران خان نے ٹیکس اصلاحات میں اس طرح اصلاح اورانہیں وضع کرنے کی ہدایت کی ہے جس سے کاروبار میں سہولت ملے اور معیشت ترقی کرے ۔

وہ آج (جمعہ) اسلام آباد میں ٹیکس اصلاحات سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔وزیراعظم نے کہاکہ ٹیکس اصلاحات کا مقصد ٹیکس کے نظام کو سادہ بنانا اورنظام میں موجود خامیوں کو دور کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس اصلاحات کا مقصد ٹیکس نظام میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے خود کار نظام متعارف کرانے سمیت ٹیکس COLLEETORS اور ٹیکس پریکٹیشنرزکے صوابدیدی اختیارات کم کرنا ہے۔وزیراعظم نے خریداری سے متعلق جعلی بلوں پرخصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ۔