چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی نے امریکہ پرزوردیاہے کہ وہ ان کے مفادات کاصحیح معنوں میں احترام کرے اوردنیاکی ایک بڑی طاقت کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کامظاہرہ کرے۔انہوں نے ان خیالات کااظہارFujianصوبے میں سنگاپور، ملائیشیا، انڈونیشیا،فلپائن اور کوریا کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کے بعدصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وانگ ژی نے کہاکہ چین کی ترقی عمومی توقعات اورخطے کے تمام ممالک کے طویل مدتی مفاد میں ہے۔