Monday, 21 April 2025, 05:06:47 pm
 
روسی صدر کا ایسٹر کے پیش نظر یوکرین میں ایک روزہ جنگ بندی کا اعلان
April 20, 2025

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے آج ایسٹر کے تہوار کے پیش نظر یوکرین میں ایک روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا ہے ۔

یوکرین نے کہا ہے کہ اس اعلان کے باوجود روسی فوج کی طرف سے توپ خانے سے گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے ۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے گزشتہ ماہ پیش کی گئی جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی ہے اور اب اس پر کوئی اعتبار نہیں کیاجاسکتا۔