Friday, 29 March 2024, 05:01:31 am
شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید
June 05, 2023

ضلع شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔شہید ہونے والے جوانوں میں ضلع خوشاب کے نائیک ظہیر عباس اور ڈیرہ اسماعیل خان کے لانس نائیک معراج الدین شامل ہیں۔آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ان قربانیوں سے ہمارے عزم کو مزید تقویت ملے گی۔