Friday, 22 November 2024, 05:24:53 am
 
سی پیک نے بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی کے راستے پرڈال دیا ہے، عاصم سلیم باجوہ
July 05, 2021

چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک نے بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی کے راستے پر ڈال دیا ہے۔

پیر کے روز گوادر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سی پیک منصوبوں کی ترقی میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔ادھرایک ویڈیو پیغام میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ گوادر پورٹ کے ذریعے ایرانی تجارت کے لئے کام جاری ہے اور یہ جلد شروع ہو گا۔انہوں نے کہا کہ گوادر کے قریب اب رمضان GABD کراسنگ پوائنٹ پوری طرح فعال ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک ایران سرحد پر باڑ لگانے کا عمل تیزی سے جاری ہے اور کراسنگ پوائنٹس پر نئی سرحدی مارکیٹس قائم کی جا رہی ہیں۔عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ منظم تجارت میں اضافے کے باعث ایران کو اور ایران سے ہونے والی سمگلنگ میں کمی آ رہی ہے۔