Wednesday, 15 January 2025, 06:00:00 pm
 
شہباز شریف کشمیریوں کا مقدمہ بین الاقوامی فورموں پر لڑ رہے ہیں:عظمیٰ
August 05, 2024

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ دو ہزار اُنیس کے بعد سے پانچ اگست یوم استحصال کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

آج (پیر) لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ آج پورا مقبوضہ کشمیر جیل کا منظر پیش کر رہا ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سیاست اور اختلافات چلتے رہتے ہیں تاہم ہمیں ملک کے خلاف ہر سازش کو سمجھنے اور اسے ناکام بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کشمیریوں کا مقدمہ بین الاقوامی فورموں پر لڑ رہے ہیں اور ہم اُن کے شانہ بشانہ ہیں۔