Saturday, 21 December 2024, 04:50:17 pm
 
پنجاب حکومت نے امن وامان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج کو طلب کرلیا
October 05, 2024

فائل فوٹو

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج کو طلب کرلیا ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کے اجلاس میں کیا گیا۔

مسلح افواج کو انسداد فسادات کے اختیارات دئیے گئے ہیں جس کے تحت وہ پنجاب میں ہوائی اڈوں، ائیربیس اور دیگر اہم مقامات کی حفاظت کے ذمہ دار ہوگی۔

مزید برآں فوج کو شرپسندوں کو روکنے کیلئے ہوائی فائرنگ کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔