صدر ڈاکٹر عارف علوی نے خصوصی افراد کو تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کرکے انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے پر زور دیا۔
وہ امن وترقی کے اقدامات کے ایک وفد سے اسلام آباد میں گفتگو کررہے تھے جس میں سماجی کارکن اور خصوصی افراد شامل تھے۔
صدر نے خصوصی افراد کیلئے ملازمتوں کا کوٹہ پر کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ انہیں مالی طور پر بااختیار بنایا جاسکے۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ فنی تربیت، ملازمتیں اور آسان قرضوں کی فراہمی ایسے افراد کو خود کفالت کے حصول میں مدد دے سکتی ہے۔
صدر نے عوامی مقامات پر RAMPS کی طرح کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر ضرور دیا تاکہ خصوصی افراد کی نقل وحرکت آسان ہوسکے۔