بچوں سے متعلق ا قوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہاہے کہ غزہ کیلئے انسانی امداد کی بندش کے باعث دس لاکھ سے زائد بچوں کو سنگین خطرات کا سامنا ہے۔
ادارے کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ کی دو تاریخ سے غزہ میں کسی قسم کی امداد تک رسائی کی اجازت نہیں دی گئی ہے جس کے نتیجے میں محصور علاقے میںخوراک، پانی، خیموں اور طبی سازو سامان کی
شدید قلت ہوگئی ہے۔
یونیسیف نے کہا کہ خوراک اور ضروری اشیاء کی عدم فراہمی، بیماریوں کے پھیلاؤ اورمجموعی مخدوش صورتحال کے باعث بچوں کی اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔