وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ حکومت مہنگائی پرقابوپانے اورآمدن اور ترقی کی شرح میں اضافے کے لئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی ،زراعت اورتعمیرات کے شعبے میں عوام کو بہترحالات فراہم کرنے کے لئے موثرطورپرکام کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں ٹیکسوں کی شرح بڑھانے کے لئے بھی تمام ممکنہ کوششیں کی جارہی ہیں انہوں نے ایف بی آر کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو سہولیات فراہم کرے تاکہ ٹیکسوں کی وصولی اور آمدن میں اضافہ کیاجاسکے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ آئندہ ماہ دوہزاراکیس اوربائیس کے وفاقی بجٹ کا اعلان کیاجائے گا۔