Friday, 13 September 2024, 07:43:51 am
 
گورنر ہاوس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کورسز شروع کئے جائیں گے:ٹیسوری
June 06, 2023

سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ نوجوانوں میں فنی مہارت پیدا کرنے اور انہیں منڈی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل بنانے کیلئے گورنر ہاوس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کورسز شروع کئے جائیں گے۔

آج (منگل) کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر ہاوس میں آئی ٹی کورسز کرانے کا مقصد بے روزگاری پر قابو پانا ہے اور اس کے لئے رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ اور جے ڈی سی جیسے سماجی بہبود کے اداروں کو بھی اس معاملے پراعتماد میں لیاگیا ہے۔انہوں نے سیاسی معاملات کو بالائے طاق رکھ کر ملک کی خدمت کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔