Saturday, 21 December 2024, 08:56:23 pm
 
پنجاب بھر میں سی این جی سٹیشنوں کو ایل این جی فراہمی بحال کرنے کا فیصلہ
December 06, 2023

حکومت نے پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنوں کو ایل این جی کی فراہمی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایس این جی ایل نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سی این جی اسٹیشنوں کے مالکان سے کہا ہے کہ وہ سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کے ریجنل دفاتر سے فوری رابطہ کریں۔یہ اقدام سی این جی کی صنعت کے لئے ایک اہم پیش رفت ہے اور تمام شہریوں کے لئے پائیدار اور قابل رسائی توانائی کی فراہمی کے حکومت کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔سی این جی سٹیشنوں کو ایل این جی سپلائی کی بحالی سے اقتصادی سرگرمیوں اور صوبے کے عوام کی روزمرہ کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوںگے۔