اقوام متحدہ میں پاکستان نے غزہ کے محصور علاقے میں اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے اسرائیل کے تاریک انتہا پسندی کے نظریے کو روکنے کیلئے ضروری اقدامات پر غور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ چار سو دنوں سے دنیا نے غزہ کی فلسطینی آبادی کا اندھا دھند قتل عام دیکھا ہے۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ جنرل اسمبلی کو اب غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی اور سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی طرف سے اس تنازعے پر منظور کی گئی متعدد قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کرنے کے لیے اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔