وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں مادر وطن کے دفاع کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔
انہوں نے آج شام لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پہلگام واقعے کے بعد عالمی برادری کو بھارت کی طرف سے شروع کیے گئے منفی پراپیگنڈے کے بارے میں آگاہ کرتارہے گا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا پوری طاقت سے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
وزیر داخلہ نے ضلع شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر سیکورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو بھی سراہا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں دراندازی کی کسی بھی کوشش کا اسی انداز میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔